English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر ٹرمپ کی پوپ لیو پر شدید تنقید، کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دیا

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پوپ لیو کے مداح نہیں ہیں، ان کے مطابق جرم کے معاملات میں پوپ کمزور جبکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے ان کا مؤقف خطرناک ہے۔

ٹرمپ نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں، تاہم جنگ بندی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مذاکرات ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل کے ذخائر موجود ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث ایران کے لیے تیل کی فروخت مشکل ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی فوج اور بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور موجودہ صورتحال میں ایران مشکلات کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے