ہنگو میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق واقعہ ضلع ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا، جہاں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کا علاج جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
