English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مشرقِ وسطیٰ کیلئے مشترکہ سکیورٹی نظام ناگزیر ہے، چینی صدر

القمر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے مشترکہ اور جامع تعاون پر مبنی پائیدار سکیورٹی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے، دنیا کو دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جانے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو مضبوطی سے برقرار رکھنا ضروری ہے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے،تمام ممالک کے افراد، تنصیبات اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ ترقی اور سلامتی کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان الزامات کو بنیاد بنا کر چین پر ٹیرف میں اضافہ کیا تو بیجنگ جوابی اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ چین پر ایران کو فوجی مدد فراہم کرنے کا الزام مکمل طور پر من گھڑت ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں، چین ہمیشہ فوجی سازوسامان کی برآمدات میں انتہائی محتاط اور ذمہ دارانہ پالیسی اپناتا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنے ملکی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق سخت کنٹرول برقرار رکھتا ہے اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام کا حصہ نہیں بنتا، ایسے الزامات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش بھی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے