English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران سے مزید 20 پاکستانی کوئٹہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے

القمر

کوئٹہ: مشر ق وسطیٰ میں کشید گی کے بعد سے ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 45ویں روز بھی جاری رہا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید 20افراد وطن واپس پہنچے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں اب تک مجموعی طورپر3172افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

دوسری جانب 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افرادپاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 13791افراد وطن واپس پہنچے۔

علاوہ ازیں واطن واپس پہنچنے والوں میں ایران کے رہائشی، زائرین ،سی مین ،مزدور ،بزنس مین اور پاکستان طلباءبھی شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے