English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،وندے ماترم پڑھنے سے انکار،2 مسلم کونسلرز پر مقدمہ

القمر

اندور:مسلم دشمن مودی سرکار نے وندے ماترم گانے سے انکار پر 2 مسلم کونسلرز پر مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں2 مسلم خواتین کانگریس کونسلروں نے میونسپل کونسل کے بجٹ اجلاس کے دوران وندے ماترم گانے سے انکار کردیا۔ پولیس نے دونوں کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 مدھیہ پردیش میں یہ پہلا معاملہ ہے جہاں وندے ماترم گانے سے انکار کرنے پر عوامی نمائندے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

 کانگریس کی مسلم کونسلر روبینہ اقبال خان اورفوزیہ علیم شیخ کے خلاف اندورپولیس نے مقدمہ درج کیا۔

 قومی ترانہ وندے ماترم گانے سے انکارکرنے پرایم جی روڈ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 کانگریس کی کونسلرروبینہ اقبال خان اورفوزیہ شیخ علیم نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کے دوران وندے ماترم گانے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

بی جے پی کے کونسلروں نے ڈویڑنل کمشنراورایم جی روڈ پولس تھانوں میں درخواستیں داخل کرکے دونوں کونسلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ درخواستوں کی چھان بین کے بعد پولیس نے ان کے بیانات قلمبند کرلیے۔

 پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے دونوں کونسلروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکرنے فوزیہ شیخ علیم کوایوان سے باہرجانے کا حکم دیا۔

 الزام ہے کہ کانگریس کونسلرفوزیہ شیخ علیم اس وقت غیرحاضررہیں جب وندے ماترم گایا جا رہا تھا اوربعد میں ایوان میں آکرکارروائی میں رخنہ اندازی کرنے لگیں، جب اراکین نے یہ بات اٹھائی کہ انہیں اس وقت موجود رہنا چاہیے تھا، توانہوں نے گیت سے متعلق کوئی بات کہی، جسے قابل اعتراض الفاظ تسلیم کیا گیا۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق گیت کے بارے میں ان کے تبصرہ اورایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنے کے الزام کی وجہ سے انہیں ایک دن کے لیے ایوان سے معطل کردیا گیا تھا۔

فوزیہ شیخ علیم نے کہا کہ ان کا مذہب وندے ماترم گانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ آئین انہیں مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی انہیں ایسا کرنے کےلیے مجبورنہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس کی مرضی ہو وہ گائے، لیکن اس معاملے میں زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے