امریکی پروفیسر کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن متاثر ہو چکا ہے۔
پروفیسر جیفری سکس کے مطابق درحقیقت “امریکا” کہنا بھی کچھ عجیب لگتا ہے، کیونکہ یہ کسی ریاست کا نہیں بلکہ ایک فرد کا طرزِ عمل دکھائی دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ دھمکیوں، دباؤ اور شور شرابے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، تاہم یہ سوچ جزوی طور پر ایک فریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ شروع سے یہی حکمت عملی اپناتے آئے ہیں کہ مطالبات کریں، دھمکیاں دیں اور حتیٰ کہ طاقت کا استعمال کریں، اور پھر اس کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہونے کی توقع رکھیں۔
