English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آسکتے ہیں،رانا ثناءاللہ

القمر

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بیرون ممالک میں موجود ہیں، بیک ڈور ڈپلومیسی سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے ہفتے میں مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے میں پہنچ جائیں گے، کسی بھی جنگ کا آخری حل مذاکرات کی میز ہوتا ہے۔

 امریکا ایران مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ہو سکتا ہے اگلا ہفتہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ہو،اگر معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تو ہو سکتا ہے ایرانی اور امریکی صدور مسعود پزشکیان اور ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے