مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کو زمین سے تین میٹرتک اٹھادیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے آج خانۂ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کے نچلے حصے کو تین میٹر تک اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا، جو حج 1447ھ کے استقبال کی جاری تیاریوں کا حصہ ہے۔
حرمین شرفین کی نگرانی میں جنرل اتھارٹی کے عمل میں کسوہ کے نچلے حصوں کو کھولنا، کونوں کو الگ کرنا، پھر اسے تین میٹر کی بلندی تک اٹھا کر مضبوطی سے باندھنا شامل تھا۔ اس کے ساتھ سفید کپڑا لگایا گیا اور قندیلوں کو دوبارہ ان کی مخصوص جگہوں پر نصب کیا گیا۔
جنرل اتھارٹی کے مطابق یہ عمل تقریباً دو گھنٹے میں مکمل ہوا، جسے 34 ماہر کاریگروں نے اعلیٰ معیار کے مطابق انجام دیا۔ مزید بتایا گیا کہ یہ اقدام ہر سال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے تاکہ کسوۂ کعبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور اسے چھونے یا نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔
