نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ماضی میں ملک کے حوالے سے مایوسی پھیلاتی رہی اور ہر تقریر میں “بیڑا غرق” اور “ستیاناس” جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔
تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج وہی پاکستان عالمی سطح پر مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے اور حالیہ معرکۂ حق میں بھارت کو مؤثر جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے شہباز شریف اور عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے، جس سے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا۔