English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں، سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

القمر

کراچی: سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں، اہلِ خانہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مراد علی شاہ  نے اپنے بیان میں مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسی طرح سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے