English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن تعینات

القمر

پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا افراد کو جیل وارڈن کے طور پر بھرتی کر لیا گیا ہے، جو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق صوبے میں دو خواجہ سرا افراد کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبیہ خان اور زوہیب کو باقاعدہ طور پر جیل وارڈن مقرر کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ معاشرے میں خواجہ سرا کمیونٹی کی شمولیت کو بھی فروغ ملے گا۔

 

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے