English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران، امریکا مذاکرات پر پاکستان سہولت کاری جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

القمر

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سہولت کاری فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایران، امریکا مذاکرات سے متعلق پاکستان کی پالیسی صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والے بیانات سے ہی سمجھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نام حکام یا غیر مصدقہ ذرائع سے منسوب خبریں، خواہ وہ پرنٹ میڈیا میں ہوں یا سوشل میڈیا پر، پاکستان کے سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے میڈیا پر زور دیا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے اور صرف سرکاری بیانات کو ہی خبر کا معتبر ذریعہ بنایا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے