English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی

القمر

اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیض آباد بس ٹرمینل تاحکم ثانی بند رہے گا۔ شہر میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپ اور دودھ دہی کی دکانیں اس پابندی سے مستثنا ہوں گی، جبکہ ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے