ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر شہباز شریف کا اظہارِ تشویش، ٹرمپ کی خیریت پر اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ڈنر میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات عالمی سطح پر سکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء اس واقعے میں محفوظ رہے,ایسے مواقع پر انسانی جانوں کا تحفظ سب سے اہم ہوتا ہے اور خوش آئند بات ہے کہ بڑی تعداد میں موجود افراد کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی صدر اور تمام شرکاء کے ساتھ ہیں،وہ اس واقعے کے متاثرین کے لیے بھی دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر ایک اہم سالانہ تقریب ہوتی ہے جس میں صحافی، سیاستدان اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اس تقریب کو عالمی میڈیا میں خاصی اہمیت حاصل ہے اور اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں