جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کی جانب سے سرحد پار داخل ہونے کی کوشش کی گئی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے، جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں، جبکہ علاقے میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔