ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر موجود نہیں،وزیر پٹرولیم

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر موجود نہیں ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنایا تاہم ایران امریکا جنگ بند ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر موجود نہیں ہیں، ہمیں اپنی تیاری کرنی چاہیے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں ہیں۔ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر خام تیل ذخائر 30 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں، اگر رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیوی پٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا، رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا۔

سماءٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل مستقل جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں، بحران میں داخل ہوئے تو پاکستان کے پاس اربوں ڈالر اور سٹریٹجک ذخائر نہیں تھے، لوگوں کو تکلیف ہوئی لیکن تیل کی دستیابی میں مشکل نہیں ہوئی۔

 ہم نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے لگا کر عوام کو ریلیف دیا، ڈیزل پر لیوی صفر ہے، اس کو پیٹرول پر منتقل کرنا پڑا، دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 80 روپے کم کیے تو ناقدین نے کہا ان کی وجہ سے قیمت کم ہوئی، ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں، رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا۔

 رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیوی پٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا کیوں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، جس کی پاسداری کرنی ہے ورنہ اس کی قیمت بہت بری ہے، آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں