امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے دوران “بحری قزاقوں” جیسا طرزِ عمل اختیار کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے جہازوں، تیل اور دیگر وسائل پر کارروائی کر رہا ہے اور اسے انہوں نے “منافع بخش اقدام” قرار دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں، لیکن ہم کھیل نہیں کھیل رہے بلکہ حقیقی کارروائی کر رہے ہیں۔”
رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے ایشیائی پانیوں میں ایران کی کچھ کشتیوں کو تحویل میں لیا ہے، جس پر تہران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی ہے اور اپنے جہازوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی بحری جارحیت کے مترادف ہیں۔