English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر کراچی کی شہر میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

القمر

کمشنر کراچی نے کے ایم سی کو شہر میں پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک اور گلستانِ جوہر کے بلاک 5 اور 6 میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ لیاری کی بکرا پیڑی اور کورنگی کے ایک خالی پلاٹ پر بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کے ایم سی نے پہلے 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے