ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، موٹر سائیکل فیول سبسڈی میں توسیع

کراچی میں سندھ کابینہ نے عوامی ریلیف کے تحت جاری موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹر سائیکل فیول سبسڈی کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پروگرام کم آمدنی والے طبقے کے لیے مالی دباؤ کم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل کیب سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سالانہ تقریباً 120 ملین روپے کا مالی اثر متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے آن لائن ٹرانسپورٹ اور ڈیلیوری سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں