English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: این سی سی آئی اے کا ڈیفنس میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار

القمر

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم غیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کردیا۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ کال سینٹر میں کام کرنے والے افراد غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر اسپوفنگ کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دیتے تھے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر قانونی نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا رہا تھا اور خود کو بینک عملہ ظاہر کرتے ہوئے حساس معلومات حاصل کر رہا تھا، جن میں سوشل سکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخ پیدائش، والدہ کا نام اور سی وی وی کوڈز شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے