ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول کا بوجھ غریبوں پر نہ ڈالا جائے،نواز شریف

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ایک اہم بیٹھک ہوئی، جس میں ملکی سیاست، معیشت اور خارجہ امور سمیت اہم ترین حکومتی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران معاشی ٹیم کی جانب سے مہنگائی اور حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے تناظر میں معاشی حقائق سے آگاہ کیا۔

 میاں نواز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب طبقے پر نہ ڈالا جائے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں