پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل پروگرام کو تیز کر دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 2019ءمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیﺅل اور واشنگٹن کے ساتھ تقریباً تمام سفارتی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق انہوں نے مذکورہ صورتحال کے تناظر میںجوہری صلاحیت کے حامل میزائل پروگرام کو تیز کر دیا ہے، جو ایشیا میں امریکی اتحادیوں اور امریکی سر زمین تک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں روس، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ عالمی تنہائی کو کم کیا جا سکے اور خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا ہتھیاروں کے تجربات میں مختلف نئے نظام شامل تھے، جن میں کلسٹر بم وارہیڈ سے لیس بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مندرجہ بالا اقدامات حریف ملک جنوبی کوریا کے خلاف جوہری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
