اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ اور شمالی وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
صوابی میں آسمانی بجلی گرنے سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
