شکارپور: سندھ کے شہر شکارپور کے میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت حضور بخش چنو،نبی بخش چنو، مرید چنو اور ایک بچے سمیت8 افراد کے طور پر ہوئی ہے،جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ سمیت متعدد افرادزیرِعلاج ہیں،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔
