English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ نافذ العمل

القمر

ریاض: سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا 90 دن تک ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔ ویزا استثنیٰ سے سرکاری، سفارتی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے کے سیاحت اور کاروبار کے لیے جاسکتے ہیں اور وزٹ ویزے پر بھی دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ویزا استثنیٰ معاہدہ یکم دسمبر 2025 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا تھا۔ معاہدے پر روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دستخط کیے تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے