English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنیوالے سرکاری ملازمین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

القمر

پشاور: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں تاکہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جاسکے جو دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ ملازمین کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی معاونت ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔

حکام کے مطابق صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے اور اب تک متعدد سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف باضابطہ کارروائی کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے