کراچی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج حبس کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے، جبکہ رات گئے یا صبح کے اوقات میں ساحلی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقرار ہے، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام یا رات کے دوران خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔