English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدورجاں بحق

القمر

ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے ٹھٹھہ میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔

ٹھٹھہ میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ اچانک کان کے اندر مٹی کا بڑا تودہ گرنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی کان کن ملبے تلے دب گئے ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ضیاء اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق کان کنوں میں تین کا تعلق سوات جبکہ ایک کا تعلق میٹنگ اسٹیشن کے قریبی علاقے سے بتایا جا رہا ہے ۔

حادثے میں پانچ کان کن زخمی بھی ہوئے جن میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال کر حیدرآباد منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے