English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے چین دورے میں سخت سکیورٹی پروٹوکول، امریکی عملے نے چینی اشیاء وہیں تلف کر دیں

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین دورے کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات سامنے آئے ہیں، جہاں امریکی وفد کے اراکین نے روانگی سے قبل چینی حکام کی جانب سے دی گئی متعدد اشیاء وہیں تلف کر دیں۔

امریکی صحافی ایملی گڈان کے مطابق روانگی کے وقت امریکی عملے نے چینی حکام کی جانب سے فراہم کردہ شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز اور دیگر سامان جمع کرکے ائیر فورس ون کی سیڑھیوں کے قریب ایک ڈبے میں پھینک دیا، امریکی پالیسی کے تحت ان اشیاء کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کے ارکان اس دورے پر ذاتی موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی ساتھ نہیں لے کر گئے تھے، جس کی وجہ سخت سکیورٹی پروٹوکول کو قرار دیا گیا۔ بعض ارکان نے اپنے ذاتی آلات پہلے ہی چھوڑ دیے تھے تاکہ ممکنہ ڈیٹا لیک یا نگرانی کے خدشات سے بچا جا سکے۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات اس حد تک تھے کہ حکام کو اندیشہ تھا کہ چینی سکیورٹی سسٹمز امریکی وفد کے الیکٹرانک آلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس کے باعث غیر معمولی احتیاطی اقدامات کیے گئے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے