ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے قشم جزیرے پر چھوٹے ڈرونز نظر آنے کے بعد اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

ایران کے صوبے ہرمزگان کے سیاسی، سلامتی اور سماجی امور کے نائب گورنر احمد نفیسی نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ قشم پر مشتبہ چھوٹے بغیر پائلٹ طیاروں کی موجودگی کے بعد فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چند گھنٹے قبل جزیرہ قشم میں سنائی دینے والی آوازیں دفاعی نظام کے فعال ہونے اور دشمن کے بغیر پائلٹ طیاروں کے ساتھ کارروائی کے باعث تھیں، تاہم انہوں نے اس کارروائی کے نتائج کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق متعلقہ اہلکار نے کہا کہ مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال قابو میں ہے، جبکہ جزیرہ قشم میں حالات مکمل طور پر پُرامن اور مستحکم ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری سیکرٹری محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب گاہ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فوجی کارروائی کی آخری مہلت دی گئی اور بعد میں اسے خود ہی واپس لے لیا گیا۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش ناکام امید ثابت ہوئی، جبکہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اور عوام امریکا کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں