اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پوری جماعت اور پاکستان کے عوام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔پریس کانفرنس سے پارٹی کے مرکزی رہنما اسد قیصر اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے خطاب کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کل کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر توثیق کر دی ہے۔
