English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی عازمین حج کے مینیو میں کیا شامل اور کھانوں پر کتنے اخراجات آرہے ہیں؟

القمر

پاکستان کے حج پر جانے والے عازمین کے کھانے اور مینیو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستانی عازمین کے کھانے پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیا جا رہا ہے۔

معلومات کے مطابق مجموعی طور پر کھانے کا خرچ 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر فی کس یومیہ 36 سعودی ریال یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے خرچ آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناشتے میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل ہیں، جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد فراہم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب حج کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سال مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبۂ حج دیں گے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی بمطابق 9 ذی الحج 1447 ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبۂ حج ارشاد فرمائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے