English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں

القمر

اسلام آباد: سپر یم جو ڈیشل کونسل نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کے خلاف دائر تمام شکایات مسترد کر دیں۔

پشاور، لاہور، کراچی اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والے دو وکلا اور تین شہریوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف بدانتظامی کے الزامات کے تحت پانچ شکایات دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سپر یم جو ڈیشل کونسل کے 14 مئی کو ہونے والے اجلاس کی کارروائی کا خلاصہ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف پہلی شکایت 2016 میں پشاور ہائی کورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے دائر کی تھی۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ایڈیشنل سیشن ججوں کی تقرری میں میرٹ کو نظر انداز کیا، تاہم سپر یم جو ڈیشل کونسل نے متفقہ طور پر اس شکایت کو مسترد کر دیا۔

دوسری شکایت کراچی کے شہری امجد حسین درانی نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ بغیر سماعت کے خارج کیا، تاہم یہ شکایت بھی متفقہ طور پر مسترد کر دی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے