ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والا مجوزہ کنسرٹ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ گلوکار غیرمعمولی معاوضے طلب کرتے ہیں، ان کی موسیقی متاثر کن نہیں اور وہ عوامی شکایات کے حل کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کنسرٹ کے بجائے “میک امریکا گریٹ اگین” ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے غیر منافع بخش گروپ “فریڈم 250” نے 16 روزہ تقریبات کا اعلان کیا تھا، جن میں نیشنل مال پر ایک بڑے کنسرٹ کا بھی منصوبہ شامل تھا۔ تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں کئی فنکاروں نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

اب کنسرٹ کی جگہ 24 جون کو صدر ٹرمپ ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں