English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات میں پیٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، یکم جون سے نافذالعمل ہوں گی

القمر

ابو ظہبی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔

اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، سابقہ قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔ڈیزل ڈی ایچ 4.69 کی موجودہ شرح کے مقابلے ڈی ایچ 4.33 فی لیٹر پر چارج کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے