English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واشنگٹن میں پیپرمل کا کیمیکل ٹینک پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

القمر

 لانگ ویو: امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک کاغذ کے کارخانے میں کیمیائی ٹینک پھٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق واشنگٹن کے شہر لانگ ویو میں قائم جاپانی کمپنی نِپون ڈائنو ویو پیکیجنگ کی پیپر مل میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مزید 9 کارکنوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔ اس سے قبل دو ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی تھی۔

حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک ایسے بڑے ٹینک میں ہوا جس میں ” وائٹ لِکر“ نامی کیمیائی محلول موجود تھا۔ یہ محلول کاغذی گودا (پیپر پلپ) تیار کرنے کے عمل میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور سوڈیم سلفائیڈ شامل ہوتے ہیں۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف کرٹ اسٹیچ کے مطابق پھٹنے والے ٹینک میں تقریباً 34 لاکھ لیٹر کیمیائی مواد موجود تھا۔ حکام نے تصدیق کی کہ کیمیائی آلودگی قریبی کولمبیا دریا تک پہنچ گئی، تاہم ابتدائی ٹیسٹوں میں فضائی معیار یا لانگ ویو شہر کے پینے کے پانی پر کسی منفی اثرات کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں امریکا کے مہلک ترین صنعتی حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے