English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحرین نے اپنے شہریوں کے لیےایران عراق کا سفر ممنوع قراردے دیا

القمر

مناما: بحرین نے اپنے شہریوں پر ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔خطے میں موجود کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایران اور عراق کا سفر عارضی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں ان ممالک کا سفر شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور پابندی کے دوران ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے