ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست اوہائیو میں میلےکے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک مقامی ثقافتی میلے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول کے قریب فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران تقریباً دس گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم حملہ آور کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں