English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر ایران پر حملہ کیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لےگا: ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو واضح کر دیا

القمر

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی ممکنہ جوابی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔

اتوار کی شب ایران نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل داغے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔

ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کے ارادے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا، جس پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایسی کسی کارروائی میں امریکا عملی طور پر شامل نہیں ہوگا۔

دریں اثنا، ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ کسی معاہدے کو قبول کرنے کے سوا زیادہ گنجائش نہیں ہوگی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ایرانی حملوں کے باوجود امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے کی خواہش اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے