ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنگ روڈ کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

سری نگر/بڈگام ضلع کے گوٹاپورہ علاقے میں رنگ روڈ کے قریب بدھ کے روز ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے سڑک کے قریب لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عارف فاروق بٹ ولدفاروق احمد بٹ ساکن مرگلارے دھرمونہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں