ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثی ڈرون حملے کے بعد مکہ مکرمہ کے امن کے حوالے سے سورہ بقرہ کی آیت کی تلاوت

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے شہر کے امن کی دعا دی تھی، حملہ ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد نمازِ فجر کا پُروقار اجتماع

September 16, 2026 · اہم خبریں

مسجد الحرام میں نمازِ فجر کے دوران کا ایک منظر

مسجد الحرام میں نمازِ فجر کے دوران کا ایک منظر

**مکہ مکرمہ کی جانب حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنائے جانے کے چند گھنٹوں بعد مسجد الحرام میں نمازِ فجر کے دوران انتہائی جذباتی اور پُراثر فضا دیکھنے میں آئی۔**

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران قرآن پاک کی مبارک آیات کی تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے سورۃ البقرہ کی یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی: وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجۡنُبۡنِىۡ وَبَنِىَّ اَنۡ نَّـعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَؕ‏

ترجمہ: اور یاد کرو جب کہا ابراہیم نے کہ اے میرے رب اس شہر (مکہ) کو بنا دے امن کی جگہ اور بچائے رکھ مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے اس آیت کی تلاوت پر خصوصی توجہ دلائی۔

اطلاعات کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تھی، جسے سعودی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ فرزندانِ توحید نے مسجد الحرام میں پُرامن ماحول میں عبادات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں