ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے سعودی مسلح افواج کی چوکسی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

September 16, 2026 · اہم خبریں

سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ کھڑا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے معاملے پر پاکستان کی حمایت غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی، چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیراعظم پاکستان نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول اقدام پر پاکستان کے عوام گہرے دکھ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے سعودی شاہی مسلح افواج کی بروقت کارروائی، مستعدی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں مزید کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ پہلے ہی مختلف تنازعات کا شکار ہے اور پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ کھڑا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے معاملے پر پاکستان کی حمایت غیر متزلزل ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں