ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روزانہ ہائی وے پر روک ٹوک کشمیریوں میں امتیازی سلوک کا احساس پیدا کر رہی ہے: وحید پرہ

سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے جنوبی کشمیر میں قومی شاہراہ پر مسافروں کو بار بار روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرزِ عمل سے عام لوگوں میں امتیازی سلوک کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری خزاں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وحید پرہ نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے کو یونفائیڈہیڈکوارٹرز کے ساتھ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’جنوبی کشمیر میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے عام لوگوں میں امتیازی سلوک کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ حکومت کو یہ معاملہ یونیفائیڈہائی کمان کے ساتھ اٹھانا چاہیے۔‘‘
پرہ کے مطابق مسافروں کو روزانہ کئی منٹ تک روکا جاتا ہے، جس کے باعث عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہر روز 10 سے 15 منٹ تک روک دیا جاتا ہے۔پی ڈی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ کسی سکیورٹی واقعے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کا خمیازہ عام لوگوں کو ذلت یا غیر ضروری مشکلات کی صورت میں نہیں بھگتنا چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’صرف ایک حملے کی وجہ سے کشمیر کے عام لوگوں میں امتیازی سلوک اور تذلیل کا احساس پیدا نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
وحید پرہ کے یہ ریمارکس جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری خزاں اجلاس کے دوران سامنے آئے، جہاں ارکان اسمبلی عوام کو درپیش مشکلات اور سکیورٹی سے متعلق پابندیوں کے مسائل اٹھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں