ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیہہ کے افسوسناک واقعے کی سچائی سامنے آنی چاہیے: کھڑگے

نئی دہلی/کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو لیہ میں تحریک کے دوران مارے گئے چار نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کر کے پوری سچائی سامنے لانے، جواب دہی طے کرنے اور بغیر کسی خوف یا جانب داری کے انصاف یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر بدھ کے روز کھڑگے نے کہا کہ ایک سال پہلے لداخ کے جمہوری اور آئینی حقوق کے لیے چلی تحریک کے دوران لیہ میں چار نوجوانوں کو گولی ماری گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہداء پر وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں نے اپنی جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے طویل عرصے تک انتظار کیا ہے۔ کانگریس زمین، روزگار، نازک ماحولیات، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے چھٹے شیڈول سمیت بامعنی آئینی تحفظ کے ان کے مطالبے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ جمہوریت اور نمائندہ اداروں کو مکمل طور پر بحال کیا جانا چاہیے اور لوگوں کو اپنے مستقبل کے تعین میں موثر آواز ملنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں