ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افضل گورو کے رشتہ داروں سے منسوب سرکاری اراضی پر تعمیر غیر قانونی ڈھانچہ منہدم

سری نگر/جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں حکام نے پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم محمد افضل گورو کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے ایک غیر قانونی شیڈ کو منہدم کر دیا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی منگل کے روز محکمہ مال کی ایک ٹیم نے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران سوپور کے علاقے میں انجام دی۔
حکام نے بتایا کہ مذکورہ شیڈ سیلابی پانی کے بہاؤ کے لیے مختص علاقے (Flood Basin) میں سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا، جو حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ افضل گورو کے خاندان کے افراد نے مبینہ طور پر اس ڈھانچے کو تعمیر کرکے اس پر قبضہ کر رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں