جموں/جموں ضلع کے ارنیہ علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات اور اسلحہ پہنچانے کے مبینہ معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ارنیہ میں مبینہ ڈرون ڈراپنگ کے معاملے کی تحقیقات کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں افراد نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرون کے ذریعے دو کھیپیں موصول ہوئی تھیں۔
عہدیدار کے مطابق تحقیقات کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے اٹلی ساختہ بیریٹا پستول، دو میگزین، چار زندہ کارتوس، تقریباً 500 گرام ہیروئن اور 500 گرام افیون برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 64/2026متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔