ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برہان وانی کو ’شہید‘ کہنے پر پی ڈی پی رہنما عبدالکبیر حراست میں

عظمیٰ وی ویب ڈیسک
کشتواڑ/صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر عبد الکبیر کو ایک پارٹی تقریب کے دوران جاں بحق عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ’شہید‘ کہنے پر جموں کشمیر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ برہان وانی کو سیکورٹی فورسز نے سال 2016میں جنوبی کشمیر میں جاں بحق کیا تھا تاہم اس کی ہلاکت کے بعد وادی میں کئی ہفتوں تک حالات غیر مستحکم رہے تھے۔
عبدالکبیر نے اپنی تقریر میں پی ڈی پی – بی جے پی مخلوط دور کے دوران برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران کی دبے الفاظ میں مذمت کی۔ تاہم انہوں نے اس دوران برہان وانی کے لیے ’شہید‘کا لفظ استعمال کیا۔
عبدالکبیر نے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بات کہی تھی کہ ’’جب برہان وانی مارا گیا تو بی جے پی کے رہنما اس کے گھر گئے تھے اور اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کیا تھا۔ تاہم لفظ ’شہید‘کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کو شہید کرنے یا نہ کہنے کا فیصلہ ہر ایک کی اپنی ذاتی رائے اور آزادی ہے۔ ان کے مطابق’’ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور یہ میری ذاتی رائے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں