باکسر شعیب خان بڑی کامیابی کے لیے تیار

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ کولیسٹ بوائے محمد شعیب خان کا مقابلہ انڈونیشین باکسر سے کل ہو گا۔ قومی باکسر نے کامیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔ پاکستانی باکسر محمد شعیب خان ایشئین ٹائٹل لائٹ ویٹ کیٹگری میں انڈونیشیا کے باکسر سے مزید پڑھیں

ملک بھر سے کورونا کے 22 کیسز رپورٹ

ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 68 فیصد رہی اور ایک شخص کورونا کے باعث انتقال کرگیا جبکہ 32 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 248 ٹیسٹ کئے گئے، پشاور میں کورونا وائرس کے 6 کیسز مزید پڑھیں

جنرل عاصم منیر فوج میں کیا تبدیلیاں لائیں گے؟

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لیا، پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک جنرل سید عاصم منیرکو سونپ دی، جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان مزید پڑھیں

عمران خان کی اپیل مسترد

انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کیس میں عمران خان کی اپیل مسترد کردی گئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی پر تیس ہزار روہے جرمانہ برقرار رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جرمانہ کے خلاف رانا ثنا اللہ کی اپیل منظور کر لی۔ پشاور ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں مزید پڑھیں

انسانی اسمگلنگ میں کون لوگ ملوث ہیں؟

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ انسپیکٹر وحید خان کی سربراہی میں سب انسپیکٹر عاطف اور اے ایس آئی اجلال نے اشتہاری ساجد محمود اور مزید پڑھیں

اعظم سواتی کو کہاں رکھا جائے گا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹراعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اعظم سواتی پر ایک ہی واقعہ کے پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ اعظم مزید پڑھیں

عمران خان مسلم لیگ ن کے گلے کی ہڈی

چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ن لیگ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیاہے۔ تحریک عدم اعتماد لائیں تو ناکام ہو گی نہ لائیں تو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔ ن لیگ میں کھلبلی کریں تو کیا کریں۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کریں تو کامیاب نہیں مزید پڑھیں

عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے تھا نہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ سابق وزیراعظم مزید پڑھیں

انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔ 36 اضلاع میں 13.5 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف ۔ پولیو پروگرام کے مطابق مہم میں پنجاب کے 9 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع، بلوچستان کے 6 اضلاع، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع اور اسلام آباد شامل ہیں۔ مہم میں ایک مزید پڑھیں

پاکستانیوں کو کینیڈا کا ویزا اب اسلام آباد سے ملے گا

حکومتِ کینیڈا نے پاکستان کے لئے اپنا ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دس سال پہلے کینیڈین ویزہ آفس مختلف وجوہات کی وجہ سے ابوظہبی منتقل کر دیا گیا تھا جسے موجودہ کینیڈین حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کینیڈین ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کر دیا جائے۔