بھارت: فاروق عبداللہ کی رہائی کی درخواست خارج

ویب ڈیسک —  بھارت کی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ کی رہائی سے متعلق راجیہ سبھا کے رکن وائیکو کی دائر کردہ درخواست پر مزید سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر:خبروں کے قحط سے صحافی پریشان

سری نگر،2اکتوبر(ساؤتھ ایشین وائر): بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام پر پابندیوں سے جہاں عام لوگ مشکلات سے دوچار ہیں وہیں”خبروں کے قحط ”سے صحافیوں کا کام بھی مشکل ہوگیا ہے۔ وادی کشمیر کو خبروں کا مرکز تسلیم کیا جاتا تھا کیونکہ تشدد زدہ خطہ ہونے کے باعث یہاں خبروں کی بہتات ہوتی تھیں لیکن مزید پڑھیں

کرتارپور افتتاح: پاکستان کا مودی کے بجائے من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک —  پاکستان نے کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کے لیے بھارت کے موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی بجائے سابق وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے مزید پڑھیں

افغانستان: صدارتی امیدواروں کے نتائج آنے سے قبل ہی کامیابی کے دعوے

ویب ڈیسک —  افغانستان میں صدراتی انتخابات کے بعد سرکردہ امیدوار کامیابیوں کے دعوے کرنے لگے ہیں جب کہ الیکشن کمشن نے کامیاب امیدوار کا اعلان اس کا استحقاق قرار دیا ہے۔ گزشتہ دورِ حکومت میں چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ نے اپنی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ایک مزید پڑھیں

طالبان وفد کا دورۂ پاکستان، زلمے خلیل زاد سے ملاقات متوقع

اسلام آباد —  امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی معطلی کے بعد پاکستان کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد بدھ کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ طالبان کے دوحہ آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 12 رکنی وفد مزید پڑھیں

بھارتی حکومت نے جموں سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کو رہا کر دیا

نئی دہلی —  بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے تقریباً دو ماہ کے بعد جموں کے تمام سیاست دانوں کو رہا کرتے ہوئے ان سیاست دانوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ اقدم مقامی بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے انتخابات کے پیش نظر کیا مزید پڑھیں

کیا گاندھی کو پاکستان سے محبت کے باعث قتل کیا گیا؟

واشنگٹن —  بھارت کے بابائے قوم موہنداس کرم چند گاندھی فروری 1948 میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، اس سے چند ہی روز قبل 30 جنوری، 1948 کو نئی دہلی کے برلہ ھاؤس میں انہیں قتل کر دیا گیا۔ اُن کا قاتل نتھورام گوڈسے انتہا پسند تنظیم ’ہندو مہاسبھا‘ کا رکن تھا۔ اس مزید پڑھیں

بھارت: مون سون بارشوں نے 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک —  بھارت میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال مون سون بارشوں نے گزشتہ 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جون سے لے کر اب تک ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 1600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مزید پڑھیں

آرٹیکل 370: عدالت کا بھارتی حکومت کو ایک ماہ میں جواب داخل کرانے کا حکم

ویب ڈیسک —  بھارت کی سپریم کورٹ میں جمّوں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر منگل کو سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے بھارتی حکومت اور کشمیر کی انتظامیہ کو تمام آئینی درخواستوں کا جواب جمع کرانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ بھارت کے زیرِ مزید پڑھیں

عمران خان کی تقریر اور ملیحہ لودھی کی تبدیلی بھارت میں موضوع بحث

نئی دہلی —  پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو سبکدوش کر کے ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کرنے کی خبر کو بھارتی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔ انگریزی روزنامہ ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق سابق سفیر منیر اکرم کو 15 برس کے وقفے مزید پڑھیں