ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل خوش آئند ہے‘ کپتان قومی ٹیم

امید ہے کہ جو بھی ٹیمیں شہر میں کھیلیں گی وہ یہاں کے ہجوم کو خوب انجوائے کرینگی،سرفراز احمد
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کا آنا بہت ہی خوش آئند بات ہے پہلے لوگوں میں کرکٹ آئی تھی اور اب کراچی والے چاہیں گے کہ یہاں پر میچ ہو اور دوبارہ کرکٹ بحال ہو۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ جو بھی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی وہ یہاں کے ہجوم کو خوب انجوائے کریں گی۔ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور امید ہے شائقین کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی اور کراچی کے شائقین کو طویل عرصے بعد بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں